شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں اہلیہ تہمینہ درانی

شہباز شریف کے چیک اپ کے لیے ابھی تک میڈیکل بورڈ تشکیل کیوں نہیں دیا گیا، اہلیہ


December 02, 2018
شہباز شریف کے چیک اپ کے لیے ابھی تک میڈیکل بورڈ تشکیل کیوں نہیں دیا گیا، اہلیہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں، اسلام آباد میں جو شہباز صاحب کے بلڈ ٹیسٹ ہوئے اُن میں کچھ غیر معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔



تہمینہ دُرانی نے کہا کہ شہباز شریف کینسر سروائیور ہونے کی وجہ سے لندن میں باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ وغیرہ کرواتے تھے جب کہ ان کے چیک اپ کے لیے ابھی تک میڈیکل بورڈ تشکیل کیوں نہیں دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں