- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا
لاہور: ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کے خلاف خواجہ محسن عباس کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری ، ڈی سی اور مئیر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ گورنر ہاؤس کی عمارت ثقافتی ورثہ کی حامل تاریخی عمارت ہے، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا حکم دیا گیا ہے، اس عمل سے عوام کے پیسے کا ضیاع ہو گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس طرح کے کام کے لیے اخبار میں اشتہار دینا ضروری ہے، اس کے لیے کابینہ سے اجازت بھی نہیں لی گئی۔ گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانا سپریم کورٹ کے فیصلے اور اینٹی کیوٹ لا کی بھی خلاف ورزی ہے۔ عدالت گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا اقدام کالعدم قرار دے اور فیصلے تک دیواریں گرانے کے کام پر حکم امتناع جاری کرے۔
سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گورنر ہاؤس کو مسمار نہیں کیا جا رہا بلکہ صرف دیواروں کی بات ہوئی ہے۔ جسٹس مامون الرشید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ میں یہی پیدا ہوا ہوں اور میں جب سے دیکھ رہا ہوں دیوار موجود ہے۔
عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے دیواریں گرانے پر تاحکم ثانی حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایک اینٹ بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلنی چاہیے. ایسا ہوا تو سب جیل جائیں گے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور میں وزیر اعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے کا حکم دیا تھا، جس پر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔