رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر دو بیویوں کا قتل

صفدرنے ایک بیوی پر بدچلنی کے شبے میں کلہاڑی سے حملہ کیا،دوسری...


Numainda Express August 19, 2012
صفدرنے ایک بیوی پر بدچلنی کے شبے میں کلہاڑی سے حملہ کیا،دوسری بچاتے ہوئے ماری گئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کاروکاری کے شبے میں ایک شخص نے کلہاڑی کے وارکرکے اپنی دوبیویوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ بستی نذر محمد جھلن کے رہائشی صفدر جس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں کو اپنی بیوی جنومائی پر شبہ تھا کہ اس نے کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات استوارکر رکھے ہیں، گزشتہ روز اسی رنجش پر علی الصبح وہ کلہاڑی سے مسلح ہوکر جنو مائی پر حملہ آور ہوا کہ اس دوران اس کی دوسری بیوی زرینہ بی بی اسے بچانے کیلئے کود پڑی جس پر صفدر نے دونوں بیویوں کو قتل کردیا اور خود آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قتل ہونیوالی جنو مائی اور زرینہ بی بی کی لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں اور ملزم صفدر کی تلاش کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔آن لائن نے بتایا کہ ملزم صفدر کو ا پنی دونوں بیویوں کے کردار پر شک تھا جس پر اس نے گھر میں موبائل رکھنے پر پابندی لگائی ہوئی تھی۔ ہفتے کو جنو مائی کے پاس سے موبائل برآمد ہوا تو ملزم مشتعل ہوگیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔