سلمان خان اور دپیکا امیر ترین شخصیات میں سرفہرست

ویب ڈیسک  بدھ 5 دسمبر 2018
سلمان خان 253 کروڑ سے زائد آمدنی کے ساتھ فہرست میں نمبرون پوزیشن پر ہیں فوٹوفائل

سلمان خان 253 کروڑ سے زائد آمدنی کے ساتھ فہرست میں نمبرون پوزیشن پر ہیں فوٹوفائل

ممبئی:  بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھارت کے انٹرٹینمنٹ کے شعبے کی 100 امیر ترین شخصیات میں پہلے جب کہ دپیکا پڈوکون چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

سلمان خان

امریکی جریدے فوربز نے انٹرٹنمنٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی بھارت کی ٹاپ 100 امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، فہرست کے مطابق سلمان خان 253 کروڑ 25 لاکھ کمائی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ انہوں نے یکم اکتوبر 2017 سے 30 ستمبر 2018 تک  ایک سال کے دوران فلم ’ریس3‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور بگ باس میں بطور میزبان شرکت کرکے یہ رقم کمائی۔

ویرات کوہلی

فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ہیں  ویرات کوہلی نے ایک سال کے دوران 228 کروڑ 9 لاکھ روپےکمائے۔

اکشے کمار

بھارت کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ایکشن ہیرو اکشے کمار براجمان ہیں انہوں نے ایک سال کے دوران 185 کروڑ کی کمائی کی۔

دپیکا پڈوکون

حال ہی  میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون آمدنی کے لحاظ سے فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں انہوں نے رواں سال 112 کروڑ 8 لاکھ روپے کمائے۔ دپیکا پڈوکون ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والی واحد اداکارہ ہیں۔

مہیندرا سنگھ دھونی

بھارتی کرکٹر مہیندرا سنگھ دھونی101 کروڑ 77 لاکھ آمدنی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 97 کروڑ 50 لاکھ آمدنی کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی رواں سال فوربز کی ٹاپ 10 فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ فہرست میں 96 کروڑ 17 لاکھ آمدنی کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

رنویر سنگھ

نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ آمدنی کے لحاظ سے اپنی اہلیہ دپیکا سے پیچھے رہ گئے وہ فہرست میں 84 کروڑ سات لاکھ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

سچن ٹنڈولکر

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر  80 کروڑ کے ساتھ نویں پر ہیں۔

اجے دیوگن

اداکار اجے دیوگن 74 کروڑ 50 لاکھ کے ساتھ دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی یکم اکتوبر 2017 سے لے کر 30 ستمبر 2018 تک کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی یہی وجہ ہے کہ گزشتہ برس فوربز کی فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان رواں سال 56 کروڑ کمائی کے ساتھ فہرست میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ رواں سال ان کی آمدنی میں 33 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔