مشکوک بولنگ ایکشن کے سبب ملک میں آف اسپنرز کا قحط پڑ گیا توصیف احمد

کئی بولرز کے رپورٹ ہونے کے بعد نوجوان آف اسپن بولنگ سے کتراتے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر


Sports Reporter December 06, 2018
کئی بولرز کے رپورٹ ہونے کے بعد نوجوان آف اسپن بولنگ سے کتراتے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر۔ فوٹو : فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے پاکستان میں آف اسپنرز کا قحط پڑ گیا۔

www.cricketpakistan.com.pk کو انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ کئی بولرز کے رپورٹ ہونے کے بعد نوجوان آف اسپن بولنگ سے کتراتے ہیں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ٹی ٹین فارمیٹ تفریح کے لحاظ سے تو بہتر لیکن کرکٹ کیلیے نقصان دہ ہے،بولرز اپنی مہارت کا اظہار کرنے کے بجائے رنز بچانے کیلیے دفاعی انداز اختیارکرتے ہیں۔