سلمان بٹ کیخلاف میچ فکسنگ کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست پر نوٹس جاری

سلمان بٹ میچ فکسنگ کے حوالے سے تمام اعزازات واپس لے کر میچ فکسنگ کامقدمہ درج کرنے کاحکم دیاجائے۔ درخواست گزار


APP July 03, 2013
سلمان بٹ میچ فکسنگ کے حوالے سے تمام اعزازات واپس لے کر میچ فکسنگ کامقدمہ درج کرنے کاحکم دیاجائے۔ درخواست گزار فوٹو: اے ایف پی

لاہورکی مقامی عدالت نے کرکٹرسلمان بٹ کے خلاف میچ فکسنگ کامقدمہ درج کرنے کی درخواست پرایس ایچ اوتھانہ غازی آبادکو 9جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہورکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج صفدرعلی بھٹی کے روبرو درخواست گزارنے موقف اختیار کیاکہ کرکٹرسلمان بٹ میچ فکسنگ کے حوالے سے اعترافی بیان دے چکاہے لہٰذااسے دیے گئے تمام اعزازات واپس لے کر میچ فکسنگ کامقدمہ درج کرنے کاحکم دیاجائے۔ اس پر عدالت نے تھانہ غازی آبادلاہورکے ایس ایچ اوکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9جولائی کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔