فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ڈاکٹر کی بطور ایجنسی سرجن تعیناتی

پاراچنار سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرمعین بیگم نے ایجنسی سرجن کرم ایجنسی کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔


INP July 03, 2013
پاراچنار سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرمعین بیگم نے ایجنسی سرجن کرم ایجنسی کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ فوٹو : فائل

فاٹاکی تاریخ میں پہلی بارحکومت نے کسی خاتون ڈاکٹرکو ایجنسی سرجن تعینات کردیا۔

فاٹا سیکریٹریٹ اور محکمہ صحت ذرائع کے مطابق فاٹاکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے ایک خاتون ڈاکٹرکو کرم ایجنسی اور ایجنسی سرجن تعینات کیاگیا، پاراچنار سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرمعین بیگم نے ایجنسی سرجن کرم ایجنسی کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ ڈاکٹرمعین بیگم نے صحافیوں کو بتایاکہ حکومت اور محکمہ صحت نے مجھ پر جواعتماد کیاہے میں اس پر پورااترنے کی کوشش کروں گی۔