پاکستان نے انٹرنیشل ہاکی ایونٹ کی میزبانی کیلئے کمرکس لی

میاں اصغر سلیمی  جمعرات 13 دسمبر 2018
ہاکی سیریز اوپن 17 تا 22 دسمبرلاہورمیں کھیلی جائے گی۔فوٹوفائل

ہاکی سیریز اوپن 17 تا 22 دسمبرلاہورمیں کھیلی جائے گی۔فوٹوفائل

لاہور:  پاکستان  نے انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی کے لئے کمر کس لی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقد ہونے والی ہاکی سیریز اوپن 17 تا 22 دسمبرلاہورمیں کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے وسط میں موخر ہونے والی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقد ہونے والی ہاکی سیریز اوپن 17 تا 22 دسمبرلاہورمیں کھیلی جائے گی۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ میں میزبان ملک پاکستان سمیت نیپال، افغانستان، قازقستان، ازبکستان کی ٹیمیں شریک ہونگیں۔ اس سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جس میں ٹیموں کی رہائش، سیکیورٹی اور دیگر امور شامل ہیں۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے بہتر انعقاد کے لئے ٹیکنیکل آفیشلز کی تعیناتی کردی گئی ہے، اس سیریز کا مقصد گیم ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد اور تھرڈ ورلڈ ممالک میں کھیل کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔