رمضان میں مصالحے دار کھانوں اور کولڈرنکس سے پیٹ کی بیماریوں کا خدشہ

مناسب مقدار میں کھانے سے کوئی چیز نقصان نہیں کرتی


Staff Reporter May 16, 2018
مناسب مقدار میں کھانے سے کوئی چیز نقصان نہیں کرتی . فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ماہ صیام میں روزے رکھنے والے عیدکی خوشیوں کے موقع پر اعتدال سے کھانے کھائیں، مصالے دارکھانوں سے تیزابیت اور پیٹ کی دیگربیامریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے ،خالی پیٹ کولڈ ڈرنکس سے مختلف کیمیکلز معدے کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، غیر معیاری مٹھائیاں، بازار کی تلی ہوئی اشیاء، غیر صحت مندانہ ماحول میں تیار کھانے پینے کی اشیا سے اجتناب کریں کیونکہ ایک ماہ روزے کے رکھنے کے بعد یہ اشیا شدید نقصان کرسکتی ہیں ، روزے کے فورا بعد بسیار خوری صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے تاہم مناسب غذا کا استعمال نظام ہاضمہ کے لیے درست ہوگا ، بلند فشار خون ، شوگر، موٹاپے والے افراد بہت احتیاط سے گوشت کا استعمال کریں ،مناسب مقدار میں کھانے سے کوئی چیز نقصان نہیں کرتی۔

ماہرین طب نے بتایا کہ ماہ صیام میں روزے رکھنے کے بعد معدہ جگر، پیٹ اور جسم کے دیگر اعضاء کو مختلف امراض سے شفااورجو آرام میسر آتا ہے بعض افراد اعید کے موقع پر خوب کھاپی کراپنے آپ کو پریشانی میں مبتلا کرلیتے ہیں جو طبی نکتہ اعتبار سے درست نہیں ہوتا،ان ماہرین نے کہاکہ عیدالفطرکے موقع پرعوام الناس کو کھانے پینے میںخصوصی احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کہ عیدکے دن مسلسل مرغن غذائیں کھانے سے ڈائریا پیچش اسہال کا مرض لاحق ہوسکتا ہے لہذا کھانے ضرور کھائیں لیکن احتیاط سے تاکہ عید کا لطف اٹھا سکین ۔

ان ماہرین نے مزید کہاکہ روزہ دارافرادکو ایک ماہ تک اپنے جملہ اعضاء کو آرام دینے کے بعد زود ہضم غذا کی ضرورت ہوتی ہے،کھانا اتنا کھائیں کہ کچھ بھوک باقی رہے لہٰذایکدم بہت زیادہ مرغن غذائوں کے استعمال سے متعدد امراض لاحق ہونے کا احتمال ہوجاتا ہے ، دن میں ایک بارسبزیوں اور دہی کا ضرور استعمال رکھیں اس دوران موسمی پھلوں کا استعمال بھی رکھاجائے ان ماہرین نے بتایا کہ رمضان المبارک ہمیں جو نظم وضبط اور اعتدال سکھاتا ہے۔