بس میںفائرنگ سے ہلاک ہونیوالی خاتون کی شوہرسے ناچاقی تھی

،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت مقتولہ اپنے گھر جارہی تھی۔


Staff Reporter August 19, 2012
40 سالہ حاجرہ 8برس سے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی،شوہر بچوںسے ملنے آتا تھا. فوٹو: فائل

PESHAWAR: کھارادر میں بس کے اندر ملزم کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالی خاتون کی شوہر سے 8برس سے ناچاقی چل رہی تھی اور اس کے2بچے ہیں ، شادی کے کچھ عرصے بعد سے ہی سسرال والوں سے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے،واقعے کے وقت وہ ا پنے گھر جارہی تھی،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ 18 اگست کو بغدادی کے علاقے میں واقع بانٹوا اسپتال کے قریب بس روٹ نمبر7-C کے اندر فائرنگ سے خاتون 40 سالہ حاجرہ زوجہ عبدالرئوف ہلاک ہوگئی تھی ، بغدادی پولیس کے مطابق مقتولہ چاکیواڑہ 2 نمبر پر واقع گھانچی پاڑہ کی رہائشی تھی ، مقتولہ کی تقریباً 12برس قبل شادی ہوئی تھی ، شادی کے کچھ ہی عرصے بعد شوہر اور سسرال والوں سے تعلقات کشیدہ ہوگئے ، روزانہ لڑائی جھگڑا معمول بن گیا تھا ، گذشتہ 8 برس سے ناچاقی کے باعث وہ اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی اور اپنے دونوں بچے بھی اپنے ساتھ لے آئی تھی ، پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولہ کا شوہر ہر تھوڑے عرصے بعد اپنے بچوں سے ملنے آتا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت مقتولہ اپنے گھر جارہی تھی۔