زاہد بھرگڑی کا حیدرآباد کی مختلف عیدگاہوں کا دورہ

اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید گاہوں میں پینے اور وضو کے لیے صاف پانی، صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں.


Numainda Express August 19, 2012
عید الفطر کی نمازکے انتظامات کا جائزہ، پانی اوردیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

صوبائی وزیر ماہی گیری زاہد علی بھرگڑی نے عید گاہ رانی باغ اور عید گاہ کینٹ صدر کا دورہ کیا اور عید الفطر کی نماز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید گاہوں میں پینے اور وضو کے لیے صاف پانی، صفائی ستھرائی، شامیانوں اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ نمازیوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عید گاہوں کے اطراف پارکنگ کے بھی موثر انتظامات کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہ ہو۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ پی پی حیدرآباد کے سینئر نائب صدر امان اللہ سیال سید فیاض علی شاہ آفتاب خانزادہ سید سلیم شاہ بخاری اور الیاس قریشی بھی موجود تھے۔