پولیس سے تلخی دیہاتی کو مہنگی پڑگئی جیل بھیج دیا

جھوٹے مقدمات میں جیل بھیج دیا گیا، نوجوان یوٹیلٹی اسٹور سے سستی چینی خریدنے کے لیے آیا تھا۔


Nama Nigar August 22, 2012
سرکاری رائفل چھیننے اور ڈیوٹی میں مداخلت کا مقدمہ درج، نوجوان عید کی خوشیوں سے محروم۔ فوٹو: فائل

پولیس سے تلخ کلامی دیہاتی کو مہنگی پڑگئی، جھوٹے مقدمات میں جیل بھیج دیا گیا، نوجوان یوٹیلٹی اسٹور سے سستی چینی خریدنے کے لیے آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بدین بس اسٹاپ پر واقع یوٹیلٹی اسٹور پر عید کی خریداری کرنے اور سستی چینی لینے کے لیے تلہار کے نواحی گائوں سعید پور کا رہائشی نوجوان قادر حسین چانڈیو پہنچا تو وہاں پر موجود اہلکار قادر بخش خاصخیلی سے اُس کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی، جس پر اہلکار قادر بخش نے تلہار تھانے میں اطلاع کر دی، جہاں سے پولیس کی مزید نفری اسٹور پہنچ گئی اوردیہاتی پر وحشیانہ تشدد کیا اور پولیس اسٹیشن لے گئی جہاں نوجوان پر سرکاری رائفل چھیننے اور ڈیوٹی میں مداخلت کا مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیہاتی اور اس کے ساتھیوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکار کو مارا پیٹا اور تشدد کیا، اس لیے پولیس نے یہ کارروائی کی ہے۔ دوسری جانب سستی چینی دیہاتی کو مہنگی پڑگئی اور وہ جیل پہنچ گیا جس کے باعث وہ عید کی خوشیوں سے محروم ہوگیا۔

مقبول خبریں