پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے، وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک  منگل 18 دسمبر 2018
موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے پر عزم ہے، عمران خان۔ فوٹو : فائل

موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے پر عزم ہے، عمران خان۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے اور پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے بدلنے والا ہے، ہمارا مقصد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے، نچلے طبقے کو اوپر لایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں ملک کی ترقی اور وسائل کو بروئے کار لانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے پر عزم ہے، جنوبی پنجاب کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے نظریے پر 2018 کے الیکشن میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، انشااللہ جنوبی پنجاب ایک ترقی یافتہ خطہ بنے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔