منڈیلاکے تمام اعضا کی موت تک ڈاکٹروں کا وینٹیلیٹر نہ ہٹانیکا فیصلہ

دماغی موت کی تصدیق کے بعدڈاکٹروں کااجلاس،منڈیلا کے ورثابھی شریک ہوئے.


APP July 08, 2013
طویل بحث کے بعد سانس لینے میں معاونت کرنیوالی مشین نہ ہٹانے کافیصلہ کیاگیا۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقاکے سابق پہلے سیاہ فام صدرنیلسن منڈیلا بدستور اسپتال میں ہیں، ڈاکٹروں نے تمام اعضاکی موت تک سانس لینے والی مشین نہ ہٹانے کافیصلہ کیاہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نیلسن منڈیلا متواتر انتہائی نگہداشت کے شعبے میںہیں۔ ان کی دماغی موت کی تصدیق کے بعد ڈاکٹروںکا ایک اجلاس ہواجس میں اطلاعات کے مطابقمنڈیلاکے ورثانے بھی شرکت کی۔



طویل بحث کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ جب تک مریض کے تمام اعضا جواب نہیں دے جاتے تب تک ان کی سانس لینے میں معاونت کرنے والی مشین نہیںہٹائی جائے گی۔ سابق صدرکے دیرینہ دوست ڈینس گولڈبرگ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔