شورش زدہ ملک مالی میں 6ماہ سے نافذ ایمرجنسی اٹھالی گئی

مسلح افواج نے فرانس کی افواج کے ہمراہ ملک کے شمال میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا ۔


AFP July 08, 2013
مسلح افواج نے فرانس کی افواج کے ہمراہ ملک کے شمال میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا ۔ فوٹو: رائٹرز

براعظم افریقہ کے شورش زدہ ملک مالی میں صدارتی انتخابات کے تناظر میں گذشتہ 6 ماہ سے نافذ ایمرجنسی اٹھالی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی کی حکومت نے عسکریت پسندوں کیخلاف فوجی آپریشن کے تناظر میں رواں سال 12جنوری کو ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔ ادارے کے مطابق مالی کی مسلح افواج نے فرانس کی افواج کے ہمراہ ملک کے شمال میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا ۔