جائیداد ٹیکس کی بہتر وصولی کیلیے ٹیکس عدالت قائم کرنے کا فیصلہ

افسران جائیدادوں کی نشاندہی کریں،کوئی قانون سے بالاترنہیں


Staff Reporter December 25, 2018
جائیدادٹیکس کیلیے اب مینول چالان جاری نہیں ہوگا،گیسٹ ہاؤسزاورنجی اسکولوں کوجائیدادٹیکس کے دائرے میں لایاجائے،مکیش کمار فوٹو : فائل

جائیداد ٹیکس کی وصولی کے لیے مینول چالان جاری نہیں کیے جائیں گے اور محکمہ ایکسائز کے دفاتر میں افسران و عملے کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

یہ بات صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اجلاس میں کہی، مکیش کمار نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جائیداد یونٹس کی نشاندہی کریں اور گیسٹ ہاؤسز بشمول نجی اسکولوں کو جائیداد ٹیکس کے دائرے میں لائیں، جائیداد ٹیکس کے بقایاجات کی وصولی کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔

صوبائی وزیر نے افسران کے دفاتر میں عدم دستیابی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایسے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں ،افسران جائیدادوں کی نشاندہی کریں جنھیں ابھی تک ٹیکس کے دائرے میں نہیں لایا گیا انھوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور افسران خزانے میں ریونیو جمع کرانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں،اجلاس میں جائیداد ٹیکس کی بہتر وصولی کے لیے ٹیکس کورٹ میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔