عظمیٰ بخاری کو ن لیگ کے سوشل میڈیا کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

عظمٰی بخاری جلد مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کا انتخاب کریں گی۔


Numainda Express December 25, 2018
عظمٰی بخاری جلد مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کا انتخاب کریں گی۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کو مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے غیر فعال سوشل میڈیا کو دوبارہ موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں متحرک خاتون رہنما عظمی بخاری کو یہ ذمے داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عظمی بخاری کو موجودہ صورتحال خاص طور پر نواز شریف کی دوبارہ گرفتاری کے بعد پارٹی بیانیے کو سوشل میڈیا پر موثر انداز میں پیش کرنے کی ذمے داری سونپی گئی ہے، عظمٰی بخاری جلد مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کا انتخاب کریں گی۔

 

مقبول خبریں