لارڈ نذیر کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا اوریجن کارڈ میں توسیع کیلیے 3 روز کا پرمٹ جاری

امیگریشن حکام نے سفری دستاویزات کاجائزہ لینے کے بعدلارڈ نذیرکو 3 دن قیام کا پرمٹ جاری کردیا


Numainda Express December 26, 2018
امیگریشن حکام نے سفری دستاویزات کاجائزہ لینے کے بعدلارڈ نذیرکو 3 دن قیام کا پرمٹ جاری کردیا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر کو پاکستان اوریجن کارڈ کی معیاد ختم ہونے پرایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر روک لیا۔

ایف آئی اے نے لارڈ نذیرکو اوریجن کارڈکی توسیع کیلیے72گھنٹے کاٹائم دیتے ہوئے پاکستان میں قیام کیلیے 3دن کاپرمٹ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی رکن پا رلیمنٹ لارڈ نذیر قطر ایئر لائن کی پروازکیو آر632 سے اسلام آباد پہنچے تونیو اسلام آبادایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے پاکستان اوریجن کارڈکی معیاد ختم ہونے پر انھیں روک لیا۔

ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام نے سفری دستاویزات کاجائزہ لینے کے بعدلارڈ نذیرکو 3 دن قیام کا پرمٹ جاری کردیا۔

مقبول خبریں