سونے کی تولہ قیمت 600 روپے بڑھ کر 48400 ہوگئی

قیمتوں میں اضافے کے بعد فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر41485 روپے ہوگئی۔


Business Reporter July 09, 2013
قیمتوں میں اضافے کے بعد فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر41485 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

لاہور: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1232 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب600 روپے اور514 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاوراور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر48400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر41485 روپے ہوگئی تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے780 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی668.57 روپے پرمستحکم رہی ہے۔