فلم ’’زیرو‘‘ میں سری دیوی کی آخری پرفارمنس دیکھ کر شائقین روپڑے

فلم’زیرو‘صرف سری دیوی کی وجہ سے یاد رکھی جائے گی، ٹوئٹر صارفین


ویب ڈیسک December 26, 2018
فلم’زیرو‘سری دیوی کو آخری بار دیکھنے کے لیے دیکھی ، ٹوئٹر صارف فوٹوفائل

رواں برس کروڑوں چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے کوچ کرجانے والی بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کو ان کی آخری فلم'زیرو' میں دیکھ کر ان کے پرستار اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے اورآبدیدہ ہوگئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم'زیرو' آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی آخری فلم ثابت ہوئی، گو فلم میں سری دیوی اسکرین پر محض چند منٹ کے لیے نظر آئیں لیکن ان کی اس مختصر پرفارمنس نے بھی ان کے چاہنے والوں کو آبدیدہ کردیا۔

سری دیوی کے چاہنے والوں نے ٹوئٹر پر اپنی پسندیدہ اداکارہ کی آخری پرفارمنس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سری دیوی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ستیم چوہدری نامی صارف نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، فلم'زیرو'میں سری دیوی کو دیکھ کر میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور روپڑا، میں جانتا ہوں سری دیوی آج جہاں پر بھی ہوں گی خوش ہوں گی۔

https://twitter.com/zeev_sk/status/1076403677705965569

شوناک نامی ٹوئٹر ہینڈل نے سری دیوی کے ساتھ اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم'زیرو' صرف سری دیوی کو آخری بار اسکرین پر دیکھنے کے لیے دیکھی۔



شاہ رخ نامی صارف نے لکھا سری دیوی کو ایک بار پھر اسکرین پر دیکھنا بہت اچھا لگا، سری دیوی کی پرفارمنس نے فلم'زیرو'میں جادو کردیا۔



ایک صارف نے لکھا وہ فلم زیرو میں سری دیوی کو دیکھ کر انہیں اور زیادہ یاد کرنے لگے ہیں، سری دیوی فلم میں بہت خوبصورت نظر آئی ہیں، وہ بہت اچھی اداکارہ تھیں۔ ایک اور صارف نے لکھا فلم'زیرو' صرف سری دیوی کی وجہ سے یاد رکھی جائے گی۔



https://twitter.com/iamswatidubey1/status/1076844463773892608

ایک صارف نے لکھا جب سری دیوی اسکرین پر آئیں سینما میں موجود تقریباً ہر شخص انہیں دیکھ کر اداس ہوگیا۔

https://twitter.com/DemotionalMansi/status/1076733586261209089

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں اپنے کروڑوں مداحوں کو اداس چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے رخصت ہوجانے والی بالی ووڈ کی چاندنی سری دیوی کی فلم'زیرو'میں چند منٹ دورانیے پر مشتمل پرفارمنس ان کی آخری پرفارمنس ثابت ہوئی تاہم شائقین ان کی آخری پرفارمنس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔