سندھ کابینہ میں توسیع کا معاملہ ایک بارپھرتاخیرکاشکار

متوقع وزرا کوآگاہ کردیاگیاتھا،ایک رکن سندھ اسمبلی کوہنگامی طور پرلندن سے بلوایا گیا


Staff Reporter July 09, 2013

سندھ کابینہ میں توسیع کا معاملہ ایک بارپھر تاخیر کا شکار ہوگیا ہے ۔ پیرکو کابینہ کے نئے ارکان کی حلف برداری ہونی تھی لیکن بوجوہ یہ پروگرام ملتوی کردیاگیا۔

حلف اٹھانے متوقع وزرا کو آگاہ بھی کردیا گیا تھاکہ وہ پیر کو حلف اٹھائیں گے۔ ان میں سے ایک رکن سندھ اسمبلی کو ہنگامی طور پر لندن سے واپس بلوایا گیا اور انھیں کہا گیا کہ وہ پیرکووزیرکی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اورنہ ہی کسی کو آئندہ تاریخ سے آگاہ کیاگیا ہے۔



سندھ کابینہ میںجن نئے لوگوں کوشامل کیا جاسکتا ہے،ان میں میرنادرعلی مگسی، سید علی نواز شاہ، سردارخان چانڈیو،مکیش کمارچاؤلہ ، شرمیلا فاروقی، ثانیہ نازبلوچ، ساجدجوکھیو شامل ہیں۔