مذہب کے نام پر شراب کی اجازت کیخلاف سیکریٹریز سے جواب طلب

آئین کی شق 36 ایچ مسیحی مذہب کی تعلیمات کی نفی کرتی ہے، پٹیشن میں موقف


Numainda Express December 28, 2018
آئین کی شق 36 ایچ مسیحی مذہب کی تعلیمات کی نفی کرتی ہے، پٹیشن میں موقف

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے مذہب کے نام پر شراب کی فروخت کے کیس میں وزارت قانون، وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکریٹریز سے جواب طلب کر لیا ہے۔

پاکستان یونائٹیڈ کرسچین موومنٹ اور سینٹر فار رول آف لا نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئین غیر مسلم ہونے کی بنا پر شراب کے لائسنس کی اجازت دیتا ہے اور آئین کا آرٹیکل36 ایچ مسیحی مذہب کی تعلیمات کی نفی ہے، مسیحیت میں شراب ممنوع ہے۔

مذہب کے نام پر اجازت پر پابندی لگائی جائے، مسیحی افراد کے340 لائسنس ہولڈرز کی لسٹ عدالت میں پیش کی گئی، مسیحی مذہب کے مختلف مکاتب فکر کے اسکالرز عدالتی معاونت کریں گے، عدالت نے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مقبول خبریں