2018 کراچی میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ 270 واقعات نومبر میں ہوئے

سب سے زیادہ آگ لگنے کے واقعات کی 257 اطلاعات کورنگی فائر اسٹیشن پر موصول ہوئیں


Staff Reporter December 29, 2018
نومبر سے فروری تک خشک موسم کی وجہ سے شہرمیں آگ لگنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں فوٹو:فائل

رواں سال شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی سے متعلق 2893 کال موصول ہوئیں اور سب سے زیادہ آگ لگنے کے واقعات نومبر کے مہینے میں پیش آئے۔

8 مقامات پر لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا، تفصیلات کے مطابق چیف فائر آفیسر کی جانب سے رواں سال شہر کے مختلف علاقوں میں 23 فائر اسٹیشنز پر آگ سے متعلق ملنے والی کالز کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں،شہر میں تیسرے درجے کی قرار دی جانے والی آگ کی بھی تفصیل جاری کی گئی ہے جس کی تعداد 8 ہے۔

چیف فائر آفسر تحسین صدیقی کے مطابق رواں سال فائر بریگیڈ کے 23 فائر اسٹیشنز پر آگ لگنے سے متعلق مجموعی طور پر 2 ہزار 893 کالز موصول ہوئیں، آگ لگنے کے سب زیادہ 270 واقعات نومبر میں ہوئے جبکہ سب سے زیادہ 257 آگ لگنے واقعات کی اطلاع کورنگی فائر اسٹیشن پر موصول ہوئیں ، اعداد و شمار کے مطابق سینٹرل فائر اسٹیشن پر رواں سال آگ لگنے سے 28 متعلق 200 کالز موصول ہوئیں اسی طرح سے صدر فائر اسٹیشن پر 242 ، ناظم آباد فائر اسٹیشن پر191،لیاری فائر اسٹیشن پر 205 ، سائٹ فائر اسٹیشن پر219 ، کورنگی فائر اسٹیشن پر سب سے زیادہ 257 ، لانڈھی فائر اسٹیشن پر 74 ، گلستان مصطفیٰ فائر اسٹیشن پر 241 ، اورنگی ٹاؤن فائر اسٹیشن پر 153 ، شاہ فیصل کالونی فائر اسٹیشن پر115 ، منظور کالونی فائر اسٹیشن پر 133،نارتھ کراچی فائر اسٹیشن پر 206 ، بلدیہ فائر فائر اسٹیشن پر 37 ، ایمرجنسی رسپارنس سینٹر( ای آر سی) صفر ، نیو ٹرک اسٹینڈ پر صرف 2 کالز ،بولٹن مارکیٹ فائر اسٹیشن پر 105 ، گلستان جوہر فائر اسٹیشن پر 115 ، کیٹل کالونی فائر اسٹیشن پر 67 ، سوک سینٹر فائر اسٹیشن پر 89 ،ملیر فائر اسٹیشن پر 78 ، گلشن اقبال فائر اسٹیشن پر 146 ، گلشن معمار فائر اسٹیشن پر 7 جبکہ سپر ہائی وے فائر اسٹیشن پر آگ لگنے سے متعلق 12 کالز موصول ہوئیں۔

فائر بریگیڈ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال آگ لگنے کے مجموعی طور پر 2 ہزار 893 واقعات پیش آئے جس میں جنوری میں آگ لگنے 259 واقعات پیش آئے اسی طرح سے فروری میں 245 ، مارچ میں 242 ، اپریل میں 355 ، جون میں 216 ، جولائی میں 172 ، اگست میں 187 ، ستمبر میں 165 ، اکتوبر میں 261 ، نومبر میں سب سے زیادہ 270 جبکہ دسمبر میں 229 آگ لگنے کے واقعات پیش آئے،چیف فائر آفیسر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال شہر کے مختلف علاقوں احسن آباد ، سائٹ ، فیڈرل بی ایریا اور نارتھ کراچی کے علاقے میں لگنے والی آگ کے 8 واقعات کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا جبکہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران فائر بریگیڈ کو مجموعی طور پر آگ لگنے سے متعلق 20 ہزار 295 کالز موصول ہوئیں جس میں سب سے زیادہ کالز سال 2014 میں 4 ہزار 754 ، سال 2015 میں 4 ہزار 508 ، 2016 میں 4 ہزار 127 ، 2017 میں 4 ہزار 48 جبکہ رواں سال 2018 میں 2 ہزار 858 کالز موصول ہوئیں ۔

شہر میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے چیف فائر آفیسر تحسین صدیق کا کہنا ہے فائر بریگیڈ کا عملہ دستیاب وسائل میں بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہ ہے جبکہ سریوں میں خشک موسم اور ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات تیزی سے پیش آتے ہیں لہذا شہریوں کو سرد موسم میں انتہائی محتاط رہنا چاہے تاکہ آگ لگنے کے واقعات سے محفوظ رہا جا سکے، ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ گلیوں اور محلوں میں سردی سے بچنے کے لیے نوجوانوں کی جانب سے جلائی جانے والی آگ کو بجھائے بغیر چھوڑ دیا جاتا ہے اور اس سلگتی آگ سے نکلنے والی چنگاریاں بھی کسی غیر معمولی واقعے کا سبب بن سکتی ہے۔