جامعہ کراچیون ٹائم اسپیشل چانس امتحان 15 جولائی سے ہوگا

جامعہ اردو و جامعہ کراچی نے رمضان المبارک کے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا.


Staff Reporter July 10, 2013
جامعہ اردو و جامعہ کراچی نے رمضان المبارک کے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا۔ فوٹو: فائل

LONDON: جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسرڈاکٹرمنصور احمد کے اعلامیے کے مطابق رمضان میں جامعہ کراچی کے دفتری اوقات کار پیر تاجمعرات صبح 8 تا2 بجے تک اور جمعہ کو8 تاایک بجے دوپہر تک ہوں گے۔

٭وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں کراچی اور اسلام آباد کیمپسزمیں دفتر ی اوقات صبح 8 سے دوپہرایک بجے تک جبکہ جمعہ صبح8 سے12بجے تک اور شام کے اوقات دوپہر 2 سے شام 5بجے تک ہونگے۔

٭جامعہ کراچی کے انچارج سیمسٹر ایگزامینیشن کے مطابق 1974 سے تاحال جامعہ کراچی کے ایسے طلبا جو ایک یا زائد کورسز میں فیل ہیں وہ ون ٹائم اسپیشل چانس امتحان برائے 2013 کے تحت 15 تا31 جولائی کو منعقد ہونے والے امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔



٭وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ سندھی کی جانب سے ڈاکٹر جامڑو کی زیر ادارت تحقیقی جرنل ''کارونجھر'' کا تازہ شمارہ شائع ہوچکا ہے۔

٭سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے ناظمِ امتحانات نے ماہ مئی جون2013 میں ہونیوالے بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے تیسرے پانچویںاور ساتویں سیمسٹر ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے پانچویں اور ساتویں سیمسٹر اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے ساتویں سیمسٹر بیج 2012،2011،2010کے نتائج کا اعلان کر دیا۔