نوازشریف کو سیکیورٹی وارڈ کی صفائی کا کام سونپ دیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 دسمبر 2018
نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں فوٹو:فائل

نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں فوٹو:فائل

 لاہور: نیب ریفرنس میں قید بامشقت کی سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو جیل میں صفائی کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کی روشنی میں جیل انتظامیہ نے ان کی سزا تجویز کرتے ہوئے صفائی کے کام پر لگادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کو جیل کے مچھر ستانے لگے

3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے میاں نواز شریف سزا کے طور پر سیکیورٹی وارڈ کی صفائی کریں گے۔ وہ تعلیم اور تدریسی سرگرمی میں دلچسپی رکھتے تھے تاہم سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں قیدیوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔