بگ باس 12 کی ٹرافی دپیکا کاکڑ نے اپنے نام کرلی

دپیکا کاکڑ نے کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹرافی اور 30 لاکھ روپے اپنے نام کرلیے


ویب ڈیسک December 31, 2018
دپیکا کاکڑ نے کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹرافی اور 30 لاکھ روپے اپنے نام کرلیے (فوٹو: فائل)

بھارتی متنازع شو باگ باس سیزن 12 میں اداکارہ دپیکا کاکڑ نے مدمقابل سابق کرکٹر سری سانتھ کو مات دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متنازع شو بگ باس سیزن 12 کے فائنل میں بہن بھائی کی جوڑی کے طور پر شریک ہونے والی دپیکا کاکڑ نے سابق بھارتی کرکٹر سری سانتھ کو ہرا کر ٹرافی اور 30 لاکھ روپے اپنے نام کرلیے۔ دپیکا نے اپنی ٹرافی بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے وصول کی۔

بگ باس سیزن 12 میں 105 دن تک گھر میں ساتھ رہنے والے 17 کھلاڑیوں میں سے آخری راؤنڈ میں پانچ کھلاڑیوں (سری سانتھ، کرن ویر بوہرا، دیپک ٹھاکر، رومل چوہدری اور دپیکا کاکڑ) کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

https://twitter.com/ColorsTV/status/1079441191844773888

آخری راؤنڈ میں شو کے میزبان سلمان خان نے سب سے پہلے کرن ویر بوہرہ اور پھر رومل چوہدری کو آؤٹ کیا تاہم تین رہ جانے والے کھلاڑیوں کو شو چھوڑ جانے کے لیے 20 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی جس کا موقع دیپک ٹھاکر نے ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور رقم لے کر ٹاپ تھری سے پیچھے ہٹ گئے۔ آخرمیں یہ کانٹے دار مقابلہ دپیکا کاکڑ اور سری سانتھ کے درمیان رہا جوکہ نیہا کاکڑ نے جیت لیا۔

یہ پڑھیں: شری شانتھ نے 'بگ باس' میں اپنا سر دیوار پردے مارا، اسپتال جانا پڑگیا

دپیکا کاکڑ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں اپنی کامیابی پر بہت خوش ہوں،اس کامیابی پر میری کہی ہوئی بات درست ثابت ہوئی۔ میں نے کہا تھا کہ میں خود کو فائنل میں سری سانتھ کے ساتھ دیکھنا چاہتی ہوں اور یہی ہوا ہم دونوں کا یہ یادگار سفر بہت اچھا رہا۔ دپیکا کاکڑ نے کہا کہ جب گھر میں سب ہمارے مخالف تھے تب بھی ہم نے یہ کھیل تمام صلاحیتوں کے ساتھ کھیلا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس میں سلمان خان سمیت دیگر افراد کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

سابق کرکٹر سری سانتھ کے مداحوں کا کہنا تھا کہ بگ باس سیزن 12 کی ٹرافی سری سانتھ کے حصے میں ہی آئے گی جبکہ سری سانتھ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ''سری سانتھ فار دی ون'' اور ''سری سانت فار دی وکٹری'' کے نام سے ہیش ٹیگ بھارت میں ٹرینڈ بنا رہا۔

مقبول خبریں