دبئی میں ماڈل متھیرا کار حادثے میں زخمی

خدا نے مجھے ایک اور زندگی سے نوازا ہے اس کی رحمت ہمیشہ میرے ساتھ ہے، متھیرا


ویب ڈیسک January 01, 2019
متھیرا اس وقت دبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں فوٹوفائل

نامور پاکستانی ماڈل اور وی جے متھیرا دبئی میں کار حادثے میں بال بال بچ گئیں۔

26 سالہ ماڈل اور وی جے متھیرا کی کار گزشتہ روز دبئی میں کار حادثے کا شکار ہوگئی، متھیرا نےحادثے کی خبر انسٹاگرام پر دیتے ہوئے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔



متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے ساتھ ہوئے حادثے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کار کو دو ٹرک نے ٹکر ماری تھی تاہم خوش قسمتی سے وہ حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والی کار کی تصویر بھی شیئر کی جو بہت ہی بری حالت میں ہے۔



متھیرا نے اپنے ساتھ کار میں موجود اپنی دوست سارہ کی خیریت کی بھی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دوست کی حالت بھی سنبھل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوستوں کے بارے میں لکھا جنہوں نے اس وقت میں ان کی دیکھ بھال کی۔

متھیرا نے حادثے میں بال بال بچ جانے پر خدا کا شکر اداکرتے ہوئے کہا خدا نے مجھے ایک اور زندگی سے نوازا ہے اس کی رحمت ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔

مقبول خبریں