محمد عباس کا فلینڈر سے موازنہ نہیں کرنا چاہیے سرفراز احمد

محمد عباس نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، کپتان


Sports Reporter January 03, 2019
محمد عباس نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، کپتان فوٹو:فائل

سرفراز احمد نے محمد عباس اور ورنون فلینڈرکے موازنے سے گریز کیا ہے۔

پریس کانفرنس میں جب دونوں پیسرز میں مماثلت کا سوال پوچھا گیا تو پاکستانی کپتان نے کہاکہ فی الحال محمد عباس کا پروٹیز پیسر سے موازنہ نہیں کرنا چاہیے۔

پروٹیز پیسر10 سال سے کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستانی بولر کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کیے ابھی ڈیڑھ سال ہی ہوا، بہرحال محمد عباس نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، امید ہے کہ وہ مسلسل کھیلتے رہے تو فلینڈر کی طرزاور کلاس کے بولر ثابت ہوں گے۔