تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی روکنے کیلیے ادارے ایک پیج پر آگئے

اجلاس میں سیکریٹری تعلیم،رینجرزافسران،ایس ایس پی جنوبی،غربی،ڈپٹی کمشنرزکورنگی ودیگر شریک ہوئے


Staff Reporter January 03, 2019
تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلیے کوششوں پراتفاق فوٹو : فائل

KARACHI: کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرجوڑلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ریجنل ڈائریکٹوریٹ سندھ میں کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کیلیے اہم نوعیت کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت اے این ایف کے فورس کمانڈر بریگیڈئیر منصور احمد نے کی، اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق اور نئی حکمت عملی کے تحت منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کے لیے باہمی اقدامات کے تحت کارروائیوں کا دائرہ بڑھانے پر غور کیا گیا ۔

واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات فروشی کے خلاف جاری اقدامات کے تناظر میں رواں ہفتے تعلیمی اداروں کے قریب مختلف کارروائیوں کے دوران27 ہزارکلو سے زائد منشیات ضبط کی جاچکی ہے جس کے دوران 8 منشیات فروشوں کی گرفتاری بھی عمل میں آچکی ہے۔