سندھ کابینہ میں شامل 9وزراکے قلمدانوں کانوٹیفکیشن جاری

اویس مظفربلدیات،ہاؤسنگ،دیہی ترقی،پبلک ہیلتھ،انجینئرنگ،صحت کے ذمے دار


Staff Reporter July 12, 2013
اویس مظفربلدیات،ہاؤسنگ،دیہی ترقی،پبلک ہیلتھ،انجینئرنگ،صحت کے ذمے دار فوٹو ایکپسریس نیوز

KARACHI: سندھ کابینہ میںشامل ہونے والے نئے وزراکو قلم دان سونپنے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جمعرات کو جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اویس مظفرکے پاس بلدیات، ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ، دیہی ترقی اورپبلک ہیلتھ، انجینئرنگ کے قلمدان ہوںگے جبکہ وزیرصحت کی حیثیت سے بھی وہ اضافی ذمے داریاں سنبھالیںگے۔ سیدعلی مردان شاہ کوبہبودی آبادی کاقلمدان سونپا گیاہے جبکہ صنعت وکامرس کاقلمدان ان کے پاس اضافی طورپر ہوگا۔



گیان چنداسرانی کو جنگلات وجنگلی حیات کاقلمدان دیا گیاہے جبکہ اقلیتی امورکا قلمدان ان کے پاس اضافی طورپر ہوگا۔ جام مہتاب ڈاہرخوراک، مکیش کمارچاؤلہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن، روبینہ قائم خانی ترقی نسواں، سماجی بہبود اورخصوصی تعلیم، دوست علی راہموں اوقاف، زکوٰۃ وعشر، جاویدناگوری کچی آبادی واسپیشل ڈویلپمنٹ اورجام خان شورولائیو اسٹاک اینڈفشریز کے وزیر ہوںگے۔ سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقارمرزاکے صاحب زادے حسنین مرزاکو وزیراعلیٰ سندھ کامشیر بنانے کانوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ کے ایک اورمشیر محمدخان جونیجوکو ابھی تک کوئی قلمدان نہیںسونپا گیاہے۔