سعید خان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ  

میاں اصغر سلیمی  جمعـء 4 جنوری 2019
سابق اولمپئین کو پروہاکی لیگ کے دوران ٹیم مینجر کی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے

سابق اولمپئین کو پروہاکی لیگ کے دوران ٹیم مینجر کی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے

سابق اولمپئین سعید خان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سابق اولمپئین کو پروہاکی لیگ کے دوران ٹیم مینجر کی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے، حتمی منظوری صدر پی ایچ اے برگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر دیں گے۔ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ توقیر ڈار اور ٹیم مینیجر حسن سردار نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیا تھا۔

پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے کھلاڑی آج شام نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ پروہاکی لیگ 19 جنوری سے شروع ہو گی جس میں چار کنفڈریشنز کی 9 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا، بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی، انگلینڈ، ارجنٹائن، اسپین، نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ دو فروری کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔پی ایچ ایف حکام کے مطابق دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ کھیلنے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔