آپریشن کی آڑ میں خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آصف زرداری

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 جنوری 2019
حکومت کے بھیک مانگ مانگ کر منہ ٹیڑھے ہوگئے، فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات (فوٹو : فائل)

حکومت کے بھیک مانگ مانگ کر منہ ٹیڑھے ہوگئے، فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آپریشن کی آڑ میں انہیں خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ پڑھیں : پی پی جمہوریت کو کمزور کرنے والوں کے سامنے رکاوٹ ہے، آصف زرداری

ملاقات کے دوران سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ آپریشن کی آڑ میں انہیں خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، بھیک مانگ مانگ کر منہ ٹیڑھے ہوگئے، فضل الرحمن

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی ناکامیاں عوام کے سامنے آچکیں، الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، ملکی معیشت کا برا حال ہے، حکومت کی کوئی سمت واضح نہیں ہے، بھیک مانگ مانگ کر منہ ٹیڑھے ہوگئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہا آصف زرداری سے ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔