پرانے کپڑوں پر عائد سیلز ٹیکس 17 سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا

مقصد غریب ومتوسط طبقے کو سستے داموں کپڑوں کی فراہمی کی سہولت فراہم کرنا ہے، ایف بی آر


Numainda Express July 13, 2013
مقصد غریب ومتوسط طبقے کو سستے داموں کپڑوں کی فراہمی کی سہولت فراہم کرنا ہے، ایف بی آر فوٹو: فائل

KARACHI: ایف بی آر نے لنڈے کے پُرانے کپڑوں پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 5 فیصد کردی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبری 657(I)/2013 جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ استعمال شدہ اور لنڈے کے پُرانے کپڑوں کی مقامی مارکیٹ میں سُپلائی اور فروخت پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد کے بجائے 5 فیصد کردی گئی ہے۔

اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد ملک کی غریب اور متوسط عوام کو سستے داموں کپڑوں کی فراہمی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔