خوشیاں مناتے ہوئے باہرجاتی پروٹیز ٹیم کو نوبال کے سبب واپس آنا پڑا

نوبال پر میزبان فیلڈرز کو واپس بلایا گیا، میدان میں موجود تماشائی مایوسی کا اظہار کرتے نظر آئے


Sports Reporter January 06, 2019
نوبال پر میزبان فیلڈرز کو واپس بلایا گیا، میدان میں موجود تماشائی مایوسی کا اظہار کرتے نظر آئے فوٹو : فائل

کیپ ٹائون ٹیسٹ میں ورنون فلینڈر کی نوبال نے آخری وکٹ کیلیے جنوبی افریقہ کا انتظار طویل کردیا۔

پیسر کی گیند پر مڈ وکٹ فیلڈر کاگیسو ربادا نے محمد عباس کا کیچ لیا تو خوشیاں مناتے پروٹیز میدان سے باہر جاتے نظر آئے۔ اسی دوران امپائر نے ٹی وی امپائر سے رابطہ کیا تو فلینڈر کا پیرکریز سے باہر تھا۔

نوبال پر میزبان فیلڈرز کو واپس بلایا گیا، میدان میں موجود تماشائی مایوسی کا اظہار کرتے نظر آئے، بعد ازاں پاکستان کے ٹوٹل میں مزید 16 رنز کا اضافہ ہوا۔