سندھ ٹینس رینکنگ فرحان الطاف نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی

ویمنز سنگلز میں ورشا داس کا راج قائم ، زینب علی کا دوسرا، ایرج بتول کا تیسرا نمبر


Sports Reporter January 06, 2019
ویمنز سنگلز میں ورشا داس کا راج قائم ، زینب علی کا دوسرا، ایرج بتول کا تیسرا نمبر فوٹو: فائل

PESHAWAR: سندھ ٹینس ایسوسی ایشن نے 2018 میں کھیلے جانے والے مقابلوں کی بنیاد پر سالانہ ایس ٹی اے رینکنگ جاری کردی۔

فرحان الطاف نے 160 پوائنٹس کے ساتھ مینز سنگلز میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ ورشا داس 140 پوائنٹس کے ساتھ ویمنز سنگلز میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں، مینز سنگلز میں زبیر راجہ دوسرے ، پربت کمار تیسرے اور رابن داس چوتھے نمبر پر ہیں، لیڈیز سنگلز میں زینب علی دوسری، ایرج بتول تیسری اور ورشا خان چوتھی پوزیشن پر قابض ہوگئیں، انڈر17 سنگلز میں محمد علی اول، زیبر راجہ دوئم ، غفران فیض سوئم اور ریان جواد چہارم رہے۔

محمد یحیحیٰ احتشام انڈر15 سنگلز ایونٹ میں پہلے، غفران فیض دوسرے، مہاتیر محمد تیسرے اور طحہ امان چوتھے نمبر پر ہیں، انڈر13 سنگلز میں زین احتشام کا پہلا، طحہ امان کا دوسرا، ایان یوسف کا تیسرا اور مہاتیر محمد کا چوتھا نمبرہے، زین احتشام انڈر 11 سنگلز میں پہلی، احسن احمد دوسری، دراف داس تیسری اور نادر مرزا چوتھی پوزیشن پر آگئے، انڈر9 سنگلز میں ثمر زمان نے پہلی، ابراہیم قریشی اور نیل مرزا نے مشترکہ طورپر دوسری، محمد یحییٰ اور ایشمل خان نے مشرکہ طور پر تیسری جبکہ صبرینہ خان نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔