ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 60لاکھ لوٹ لیے

دیگر وارداتوں میں بھی شہری نقدی و طلائی زیورات سے محروم،جمعہ کو بد امنی عروج پر رہی


Numainda Express July 12, 2013
لطیف آباد نمبر 4 میں مسلح افراد نے ملک محمد حنیف سے 5 لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات، لائسنس یافتہ پسٹل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ فوٹو: فائل

حیدرآباد میں جمعہ کے روز بھی بد امنی عروج پر رہی ، شہری نقدی، قیمتی سامان اور موٹرسائیکلوں سے محروم ۔

نسیم نگر تھانے کی حدود فیز ون میں مسلح افراد ادریس لاشاری کے گھر میں داخل ہوئے اوراہل خانہ کو یرغمال بناکر60 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ لطیف آباد نمبر 4 میں مسلح افراد نے ملک محمد حنیف سے 5 لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات، لائسنس یافتہ پسٹل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔



دوسری طرف مارکیٹ تھانے کی حدود جیل روڈ سے محمد علی کی، پٹھان کالونی میں محمد علی کی لطیف آباد نمبر 10 سے شکور اور بھٹائی نگر ہادی نگر سے ڈاکٹر عباس کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔