حفیظ نے کرکٹ کے بعد گالف میں بھی جوہر دکھانا شروع کر دیے

میاں اصغر سلیمی  پير 7 جنوری 2019
محمد حفیظ کی گالف کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ فوٹو : فائل

محمد حفیظ کی گالف کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کرکٹ کے بعد گالف میں بھی جوہر دکھانا شروع کر دیے ہیں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر گالف کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اس کو دیکھ چکے ہیں، ویڈیو میں محمد حفیظ گالف کھیل رہے ہیں اور داد وصول کر رہے ہیں جب کہ شاٹ مارنے کے بعد حفیظ کہہ رہے ہیں کہ شاٹ اتنا برا بھی نہیں ہے۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/1081967805497405440

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف یو اے ای میں شیڈول سیریز کے دوران محمد حفیظ نے ٹیسٹ سیریز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اب ان کی نظریں ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2019 پر مرکوز ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔