دل کے عارضے میں مبتلا ہاکی اولمپئن زاہد شریف کی مالی مدد کیلیے اپیل

موجودہ فیڈریشن عہدیداروں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صدر خالد سجاد کھوکھر صادق و امین نہیں


Sports Reporter January 09, 2019
موجودہ فیڈریشن عہدیداروں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صدر خالد سجاد کھوکھر صادق و امین نہیں

دل کے عارضے میں مبتلا ہاکی اولمپئن زاہد شریف نے ایک بار پھر مالی مدد کی اپیل کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ میرا دل 17 فیصد کام کر رہا ہے، گول کیپر منصور بھی امداد کے منتظر رہے مگر موت کے منہ میں چلے گئے، کسی نے کچھ نہیں کیا، میں فالج کا مریض ہوں، ہارٹ اٹیک بھی ہوا ہے، ڈیڑھ سال ہوگیا میرے لیے بینیفیٹ میچ کرانا تھا جو نہیں کرایا گیا، حکام ہربار جھوٹی تسلیاں دیتے رہے۔

انھوں نے موجودہ فیڈریشن عہدیداروں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صدر خالد سجاد کھوکھر صادق و امین نہیں، یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں موجودہ عہدیدار خود نہیں جائیں گے ان کو نکالنا پڑے گا۔ زاہد شریف نے کہا کہ میری مدد نہ کی گئی تو 14 جنوری کو وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاج کروں گا۔