قیصر خان نظامانی نے بھی فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا

ٹیلی ویژن سے وابستہ بیشتر ڈائریکٹر اور اداکاروں نے فلموں پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے


Cultural Reporter July 13, 2013
ٹیلی ویژن سے وابستہ بیشتر ڈائریکٹر اور اداکاروں نے فلموں پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: پاکستان میں فلمیں بنانے کے رجحان میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ان دنوں کراچی میں سب سے زیادہ فلمیں بنائی جارہی ہیں۔

ٹیلی ویژن سے وابستہ بیشتر ڈائریکٹر اور اداکاروں نے فلموں پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹیلی ویژن کے ممتاز ادکار پروڈیوسر قیصر خان نظامانی جو ایک طویل عرصہ سے ٹیلی ویژن پروڈکشن میں مصروف ہیں ان کی متعدد ڈرامہ سیریل اور سیریز ٹیلی کاسٹ کی جاچکی ہیں، وہ اپنی اہلیہ فضیلہ کے ساتھ ان دنوں متعدد پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

اب انھوں نے فلم بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے وہ ان دنوں ایک فلم کی کہانی پر کام کررہے ہیں جسے ان کی اہلیہ فضیلہ قیصر اور منظر امام نے تحریر کیا ہے فلم کا نام ''مالنی'' تجویز کیا گیا ہے جس کی زیادہ تر شوٹنگ وہ امریکا میںکرنے کا ارداہ رکھتے ہیں،جس کے لیے وہ جلد امریکا جائیں گے اور لوکیشن کا انتخاب کریں گے، قیصر خان اپنی فلم میں نئے فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا چاہتے ہیں،وہ جلد اپنی فلم کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

مقبول خبریں