نیا معاہدہ نجی ٹور آپریٹرز سے 3 ہزارحاجیوں کا کوٹا واپس

سرکاری کوٹے پراس سال 87 ہزار اور پرائیویٹ میں55ہزار حاجی حجازمقدس جاسکیں گے.


Monitoring Desk July 14, 2013
ذرائع کے مطابق وزارت نے پرائیویٹ ٹورآپریٹرزسے 3 ہزار حاجیوں کا کوٹا واپس لے لیاہے۔ فوٹو: وکی پیڈیا

وفاقی حکومت نے پرائیویٹ ٹورآپریٹرزسے نیا معاہدہ کرکے ان سے 3 ہزار حاجیوں کا کوٹا واپس لے لیا۔

سرکاری کوٹے پراس سال 87 ہزار اور پرائیویٹ میں55ہزار حاجی حجازمقدس جاسکیں گے، ذرائع کے مطابق وزارت نے پرائیویٹ ٹورآپریٹرزسے 3 ہزار حاجیوں کا کوٹا واپس لے لیاہے،اس حوالے سے وزارت مذہبی امور اور پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکی تظیم ہوپ کے مابین نیا معاہدہ طے پایاہے جس پروزارت مذہبی امورحکام اورہوپ کے چیئرمین نے دستخط کردیے جس کے تحت سعودی حکومت کی جانب سے حج کوٹے میں20 فیصد کمی کا مکمل اطلاق پرائیوٹ ٹورآپریٹرز پرہوگا جبکہ سرکاری کوٹے کے تمام حجاج فریضہ حج اداکرسکیں گے،معاہدے کے تحت آئندہ سال 20 فیصدکوٹے میںکمی کااطلاق صرف سرکاری کوٹے پرہوگاحکومت آپریٹر کو 20 فیصد اضافی عمارتوں کی رقم سعودی حکومت سے واپس دلانے میںمعاونت کریگی۔