پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

عباس رضا  جمعـء 11 جنوری 2019
مہمان ٹیم کو کلین سویپ کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

مہمان ٹیم کو کلین سویپ کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔

سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز 6 وکٹ سے سرخرو ہوئے اور کیپ ٹاون ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 9 وکٹ سے فتح حاصل کی، دونوں میچز میں پاکستان ٹیم کے کمبینیشن پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے جس کے باعث جوہانسبرگ ٹیسٹ میں  3 تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ جو اس سیریز میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیے، ان کی کی جگہ شاداب خان کو میدان میں اتارا جائے گا، آؤٹ آف فارم فخرزمان کو ڈراپ کرکے محمد رضوان کو مڈل آرڈر میں آزمایا جاسکتا ہے اور فہیم اشرف کو بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے ، ان کو ٹیم میں شامل کرنے کے لئے کسی پیسر کو آرام دیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 2016 میں مقابل ہوئی تھیں، مہمان ٹیم اس میچ میں اپنی تاریخ کے کم ترین ٹوٹل 49 پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ جنوبی افریقا نے یہاں گزشتہ میچ آسٹریلیا کے خلاف مارچ 2018 میں  کھیلا اور 492 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔