رنجش پر ملزم گھر کے اندر خاتون پرتیزاب پھینک کر فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔


Staff Reporter July 15, 2013
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔ فوٹو: فائل

پنجاب کالونی میں گھر کے اندر ملزم خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

فریئر پولیس کے مطابق ملزم کامران نے ذاتی رنجش کی بنا پر اپنے چچا عبدالرشید کی اہلیہ نسرین پر گھر کے اندر گھس کر تیزاب پھینکا جس کے نتیجے میں نسرین بازو اور گردن پر تیزاب گرنے سے جھلس گئی، اسے طبی امداد کیلیے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں سے طبی امداد کے بعد اسے گھر روانہ کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 87/13 ملزم کامران کے خلاف درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ہی ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا۔