رمیز راجہ نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مشورہ دے دیا

بہتری کیلیے مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، رمیز راجہ


Sports Reporter January 13, 2019
بہتری کیلیے مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، رمیز راجہ فوٹو:فائل

رمیز راجہ نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ سینئر بیٹسمین توقعات کا بوجھ اٹھانے میں بُری طرح ناکام رہے ہیں، جنوبی افریقہ سے پوری سیریز کی ایک اننگز میں 30 سے زائد رنز بنانے کے سوا حالات ان کے قابو سے باہر رہے۔

پرفارمنس ٹیم کے کام نہ آ سکے تو تجربہ کار ہونے کا کوئی فائدہ نہیں، بہتری کیلیے مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، اظہر علی کو ڈراپ کر دینا چاہیے۔