راولپنڈی میں شادی کے گھرمیں آتشزدگی، دلہن سمیت 5 خواتین جھلس کرجاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 15 جنوری 2019
 ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، امدادی ذرائع فوٹو ایکسپریس

ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، امدادی ذرائع فوٹو ایکسپریس

راولپنڈی:  سکستھ روڈ میں شادی کے گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں دلہن سمیت 5 خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ میں گھرمیں شادی کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی زد میں آکر 5 خواتین جھلس کرجاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق خواتین میں دلہن ثناء طارق بھی شامل ہے جس کی دو روز بعد 17 جنوری جمعرات کو رخصتی تھی۔

آگ لگنے کے بعد فائربریگیڈ اورریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھانے کے ساتھ امدادی کارروائیوں کا آغازکیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، تاہم آگ میں زندہ جلنے والی خواتین اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب عینی شاہد سابق ایم پی اے راجہ حنیف کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع دینے کے بعد ریسکیوٹیم موقع پربروقت نہ پہنچ سکی جب کہ جو گاڑی پہلے پہنچی اس کے پاس پانی نہیں تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔