سندھ میں چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانیکا فیصلہ

ٹاسک فورس کو فعال بنایا جائیگا،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی نئے چینی قونصل جنرل کو یقین دہانی


Staff Reporter July 17, 2013
ٹاسک فورس کو فعال بنایا جائیگا،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی نئے چینی قونصل جنرل کو یقین دہانی, فوٹو: فائل

سندھ میں موجود چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس ضمن میںمحکمہ داخلہ سندھ اورچینی قونصل خا نے کے افسران پرمشتمل ٹا سک فورس کومزید فعال بنایا جا ئے گا اور ٹا سک فورس کے باقاعدہ اجلاس بلاکر سیکیو رٹی معاملات کوحل کیاجائے گا۔اس بات کا فیصلہ منگل کوایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ محمد وسیم سے کرا چی میں متعین نئے چینی قونصل جنرل مسٹرمایا اوکی ملاقات میں کیا گیا ۔ملا قا ت میں چینی قونصل خانے اورمحکمہ داخلہ سندھ کے دیگرافسران بھی موجودتھے۔ اس مو قع پردونوں طرف سے باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری دا خلہ سندھ محمد وسیم نے چینی قو نصل جنرل کا خیرمقدم کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستا ن اور چین کے تعلقا ت بہت مضبوط اور قدیم ہیں اور ہم ان تعلقا ت کو مزید مستحکم کرنا چا ہتے ہیں ۔



چینی قونصل جنرل نے وزیر اعظم نواز شریف کے حا لیہ دورہ چین کا تذکرہ کر تے ہو ئے کہا کہ چین اور پاکستا ن کے با ہمی تعلقا ت مثا لی ہیں اورچین پاکستا ن کی تعمیروترقی کے لیے اپناکرداربھرپور طریقے سے ادا کرنے کا خواہش مند ہے ۔انھو ں نے کہاکہ سندھ میں چین کے تعاون سے جا ری منصوبوں بالخصو ص کوئلے اورہوا سے توانائی حا صل کرنے کے منصو بو ں کو مزید تو سیع دینے اورتیز رفتاری سے مکمل کر نے کا خواہش مند ہے ۔ چینی قو نصل جنرل نے کہاکہ اس ضمن میں سندھ حکو مت کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ۔اس موقع پرسندھ میں موجود چینی باشندوں کی سیکیو رٹی کے امور بھی زیرغو رآئے ۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری دا خلہ سندھ محمد وسیم نے چینی وفد کو یقین دلایا کہ سندھ میں مو جود چینی با شندوں کی سیکیورٹی کے لیے پو لیس،رینجرز اورایف سی کی ضرورت کے مطا بق مزید نفری بھی فرا ہم کی جا ئے گی۔