یاسرشاہ نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لئے کمر کس لی

میاں اصغر سلیمی  جمعـء 18 جنوری 2019
یاسر شاہ کی شمولیت سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ٹیم منیجمنٹ کھلنا ٹائٹنز

یاسر شاہ کی شمولیت سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ٹیم منیجمنٹ کھلنا ٹائٹنز

لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بھی بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لئے کمر کس لی۔

قومی لیگ اسپنر نے سلہٹ میں اپنی ٹیم کھلنا ٹائٹنز کو جوائن کرنے کے بعد باقاعدہ پریکٹس کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔  یاسر شاہ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ایک روزہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں تاہم  اسپنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں گرین کیپس کی نمائندگی کی تھی،  پاکستان کو ان  ٹیسٹوں میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کھلنا ٹائٹنز ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کی شمولیت سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، یاد رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک، محمد حفیظ ،شاہد آفریدی، جنید خان، محمد سمیع ،محمد عرفان، عامر یامین، وہاب ریاض سہیل تنویر بھی لیگ کے دوران مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔