عید اتحاد و یگانگت کا دن ہے مولانا شہنشاہ حسین

ملک کی سلامتی امن واستحکام اورخود مختاری کو ترجیح دی جائےتاکہ ایک ایسےمعاشرے کا قیام عمل میں آسکے،مولانا شہنشاہ حسین۔


Staff Reporter August 23, 2012
ایسے امور انجام دینے چاہئیں جن سے خدا اور رسولؐ راضی ہو،مسجد باب العلم میں خطبہ عید

لاہور: معروف عالم دین اور خطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ عید عبادت گزاروں کے انعام و کرام اور اتحاد و یگانگت کا دن ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسجد باب العلم نارتھ ناظم آباد میں نماز عید کے موقع پر خطبے میں کیا، انھوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اس تہوار پر زیادہ سے زیادہ ایسے امور انجام دیں جن سے خدا اور اس کا رسولؐ ہم سے راضی ہوجائے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی امن و استحکام اور خود مختاری کو ترجیح دی جائے تاکہ ایک ایسے معاشرے کا قیام عمل میں آسکے جس میں ہر شخص اپنے اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزار سکے، انھوں نے کہا کہ اس وقت پوری اسلامی دنیا سامراجی شکنجے میں پھنسی ہوئی ہے اور ہر جگہ مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے، ان حالات میں مسلم حکمرانوں کو ہوش اور عقلمندی سے کام لینا ہوگا اور ملت کی درست رہنمائی کرنا ہوگی تاکہ مسلمانوں کا نقصان کم سے کم ہو اور پرچم اسلام کی سربلندی کیلیے کام ہوسکے۔