تمام وزارتوں اورمحکموں سے کارکردگی رپورٹ طلب

بدعنوانیوںپربھی متعلقہ اداروںسے جواب مانگ لیا،چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن


Numainda Express August 23, 2012
بدعنوانیوں پربھی متعلقہ اداروں سے جواب مانگ لیا،چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن

ISLAMABAD: وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین ملک نواب شیروسیرنے تمام وفاقی وزارتوں،سرکاری محکموں کے سربراہان سے مجموعی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے اورتمام محکموں میں بدعنوانیوں کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروںسے جواب مانگ لیاہے۔

آئندہ ہفتے سے وفاقی وزارتیں اور دیگر محکمے وزیراعظم معائنہ کمیشن کوبریفنگ دیںگے،کرپشن میںملوث بعض سینئر افسران کوچارج شیٹ کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ چیئرمین کمیشن نے ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگومیںکہاکہ یہ درست ہے کہ تمام محکموں سے رپورٹ طلب کی گئی ہیںبہت سارے محکموں میں کروڑوںکی بدعنوانیاںہمارے نوٹس میں ہیں جن کی روشنی میںکارروائی کی جائیگی۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن کی تنظیم نوکی جائیگی اس سلسلے میںکوئی دبائو قبول نہیںکیا جائیگا،آئندہ ہفتے واپڈا سے بریفنگ لی جائیگی۔