سینٹرل جیل کے حفاظتی انتظامات بہتر بنائے جائیںمنظور وسان

صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیو ں کے لیے معیاری سحری اورافطا ری کا انتظام کیا جائے


Staff Reporter July 18, 2013
صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیو ں کے لیے معیاری سحری اورافطا ری کا انتظام کیا جائے. فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر برائے معدنیات ومعدنی تر قی ، انسداد بد عنوانی اورجیل خانہ جات منظور حسین وسان نے صوبے بھر کی جیلوں کیلیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات اور کراچی سینٹرل جیل کے گرد16فٹ بلند اضافی دیوار کی تعمیر کیلیے ضروری اقداما ت کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

یہ ہدایات انھوں نے بدھ کو اپنے دفتر نیو سندھ سیکریٹریٹ میں آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن کو دیں،صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے آئی جی جیل کو صوبے کی تمام جیلوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دیں۔



صوبائی وزیر نے آئی جی جیل کو ہدایات دیں کہ رمضان المبارک میں صوبے بھر کی تمام جیلوں میں قیدیو ں کے لیے معیار کے مطابق سحری اورافطا ری کے معقول انتظام یقینی بنایا جائے، انھوں نے واضح کیا کہ اس ضمن میں وہ خود بھی کسی روز افطار اور سحری کے اوقات میں جیل کا اچانک دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔