سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے دورانیے میں اضافہ کردیا گیا

صوبے میں سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کی صبح8بجے کے بجائے ہفتہ کی صبح8 بجے گیس فراہمی بحال کی جائے گی۔


Business Reporter July 18, 2013
صوبے میں سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کی صبح8بجے کے بجائے ہفتہ کی صبح8 بجے گیس فراہمی بحال کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بند ش کے دورانیے میں 24 گھنٹے کا اضافہ کرتے ہوئے آج(بروزجمعہ) سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بحال کرنے کے احکامات معطل کردیے ہیں۔

لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو جمعرات کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلیے گیس فراہمی بند رہنے کے بعد جمعہ کی صبح 8 بجے بحال کی جانی تھی تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے احکامات میں کہا ہے کہ بعض فیلڈز میں تکنیکی خرابی کے باعث گیس پریشر میں کمی کے بعد سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے دورانیے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب صوبے میں سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کی صبح8بجے کے بجائے ہفتہ کی صبح8 بجے گیس فراہمی بحال کی جائے گی۔